شجرکاری کے ذریعے شہری ماحول کو خوشگوار بنایا جائے:کمشنرمردان

شجرکاری کے ذریعے شہری ماحول  کو خوشگوار بنایا جائے:کمشنرمردان

مردان ( نمائندہ دنیا) کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ سڑکوں کے اطراف گرین بیلٹس کی۔۔۔

 ترقی اور پارکوں میں مناسب شجرکاری کے ذریعے شہری ماحول کو خوشگوار اور خوبصورت بنایا جائے۔ اس سلسلے میں کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جنگلات کے تحفظ، سڑکوں کو سرسبز بنانے ، پارکوں میں شجرکاری اور ان کی خوبصورتی میں اضافے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔سڑکوں کے اطراف اور گرین بیلٹس پر مقامی ماحول سے مطابقت رکھنے والے درخت اور پودے لگائے جائیں، جبکہ پارکوں میں شجرکاری، لینڈ اسکیپنگ اور موجودہ سبزہ زاروں کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے ۔ شجرکاری کے دوران پودوں کی بقا اور ان کی طویل المدتی دیکھ بھال کو ترجیح دی جائے تاکہ ان اقدامات کے دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...