یوم سیاہ ،پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں آج تقریبات ہونگی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام آج صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
تقریبات کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے ۔ اور ان کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کرنا ہے ۔پروگرام میں ٹیبلو پرفارمنس، تقریری مقابلہ، کشمیری نغمے ، شہدائے کشمیر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی، تصویری نمائش، یکجہتی واک اور دستاویزی فلم کی نمائش شامل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments