چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایمبولنس فراہم
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لفٹ گرنے کے بعد چیف جسٹس کا ججز، سائلین، وکلاء اور میڈیا کیلئے اہم اقدام۔۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایمبولنس فراہم کر دی گئی، ایمبولینس میں ہنگامی بنیادوں پر طبی معائنے اور علاج سے متعلق تمام سہولیات موجود ہیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے دیگر ججز کے ہمراہ ایمبولینس کا معائنہ کیا، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے، ایمبولینس اسلام آباد ہائیکورٹ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طبی امداد فراہم کر سگے گی، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر چیف کمشنر آفس سے ریسکیو 1122کی گاڑی بھی ہائیکورٹ کو مل گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments