اٹک:شادی میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ دولہا، 3رقاصاؤں سمیت 35افراد گرفتار
اٹک (اے پی پی) تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے شادی کی تقریب میں فحش ڈانس پر چھاپہ مار کر دولہے اور 3رقاصاؤں سمیت 35افراد کو گرفتار کر لیا،۔۔
پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کالج چوک پنڈی گھیب میں شادی کی تقریب کے دوران فحش گانوں پر رقص جاری ہے اور شرکا کی جانب سے رقاصاؤں پر رقم نچھاور کی جا رہی ہے،پولیس ٹیم نے فوری چھاپہ مارکر 3رقاصاؤں، دولہے سمیت 35افراد کو پکڑ کر 1لاکھ 95ہزار 500روپے کی رقم بھی قبضے میں لے لی اور گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments