ترکیہ کے سفیر کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا عزم

ترکیہ کے سفیر کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا عزم

تاجروں کو 25سے 28نومبر تک استنبول میں منعقد ہونیوالے حلال ایکسپو میں شرکت کی دعوت

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، ترک سفیر کے ہمراہ سفارت خانہ ترکی کے کمرشل کونسلر اینس ملک بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صدر آر سی سی آئی نوشیروان خلیل خان ، پیٹرن ان چیف سہیل الطاف، سینئر نائب صدر وسیم اسلم، نائب صدر اکرام عباسی اور آر سی سی آئی کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران ترک سفیر عرفان نیزیروغلو نے آر سی سی آئی کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے ۔  دیرینہ دوستانہ تعلقات کے باوجود پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت اپنی حقیقی صلاحیت سے کم ہے ۔ ترک سفیر نے پاکستانی تاجروں کو 25 سے 28 نومبر تک استنبول میں منعقد ہونے والے حلال ایکسپو سمیت ترکی میں دیگر تجارتی نمائشوں میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...