تمام محکمے اپنی کارکردگی کے مستند شواہد فراہم کریں:ڈی سی

 تمام محکمے اپنی کارکردگی کے مستند شواہد فراہم کریں:ڈی سی

ندیم ناصر کی زیرصدارت اجلاس، محکموں کے اپ لوڈڈمعائنہ ریکارڈ کا جائزہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے کلیدی کارکردگی اشاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ اداروں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے اپ لوڈ کیے گئے معائنہ ریکارڈ اور تصویری شواہد کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق مجموعی طور پر 3007 انسپکشن ریکارڈز اور 8774 تصاویر کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 1,855 ریکارڈز میں دوبارہ موقع پر جا کر تصدیق اور معائنہ کرنے کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی۔ بریفنگ میں اسٹریٹ لائٹس، مین ہولز کے حفاظتی انتظامات، سیوریج اور دیگر ترقیاتی و عوامی سہولیات سے متعلق انسپکشنز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی کے حوالے سے مستند اور قابل تصدیق شواہد فراہم کریں، انسپکشن کے دوران درست مقام کی نشاندہی اور کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...