بجلی چوری میں ملوث صارف کیخلاف مقدمہ
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس نے بجلی چوری میں ملوث صارف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
واپڈا سب ڈویژن عثمانوالاکے ایس ڈی او محمد عمیر اقبال نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی کہ جنگا سنگھ والامیں چیکنگ کے دوران صارف محمد اعظم آرائیں کو واپڈا کی مین سپلائی سے ڈائریکٹ کیبل لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا۔ جس پر ملزم محمد اعظم کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments