گھر میں گھس کر خاتون اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
ارسلان کے گھروالوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں ،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور بچوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ ارسلان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اس کی اہلیہ اور بچوں کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments