چونیاں:موٹرسائیکل کو حادثہ، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی
سڑک عبور کرتی خاتون کو بچاتے دونوں سڑک پر گرے ، رضیہ موقع پردم توڑ گئی
تلونڈی (نامہ نگار)چونیاں میں دیپالپور روڈ پربھیڑ سوہڈیاں کے قریب موٹرسائیکل کو حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سڑک عبور کرنے والی پیدل خاتون کو بچانے کی کوشش میں موٹرسائیکل سے گرے ، جس کے نتیجے میں 35 سالہ رضیہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا 35 سالہ شوہر فاروق زخمی ہوا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی فاروق کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق خاتون کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments