زیادتی کیس،مجرم عمرقید،منشیات کے مجرم کو9سال قید

زیادتی کیس،مجرم عمرقید،منشیات کے مجرم کو9سال قید

زیادتی کیس،مجرم عمرقید،منشیات کے مجرم کو9سال قیدمجموعی طور پر 6لاکھ روپے جرمانے ،عدم ادائیگی پر مزید قید بھگتنا ہوگی

وہاڑی، بورے والا (خبر نگار، نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر، نمائندہ دنیا)ایڈیشنل سیشن جج بورے والا شعیب انور قریشی نے دو مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے زیادتی کے مجرم کو عمر قید جبکہ منشیات فروش کو 9سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں مجرموں پر مجموعی طور پر 6لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا میں 2025ء کے دوران درج زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد امین کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے مزید قید بھگتنا ہوگی۔ دوسرے مقدمے میں تھانہ صدر پولیس نے 2024ء میں منشیات سمیت گرفتار ہونے والے مجاہد شفیع آرائیں سکنہ 435 ای بی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید دو ماہ قید کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...