قصور: 2 منشیات فروش 4 کلو چرس سمیت گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا)قصور پولیس نے خصوصی مہم کے دوران2 بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو 4کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور عظیم حفیظ نے کوٹ بلوچاں کے رہائشی بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش شکیل کو قابو کرکے قبضہ سے 2 کلوکے قریب چرس برآمد کی۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر پھولنگر محمد اسلم بھٹی نے خصوصی مہم کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش لمبے جاگیر کے رہائشی جاوید کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلوکے قریب چرس برآمدکرلی۔ دونوں ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments