تزئین و آرائش اور بحالی کے بعد گوردوارہ سری کھرا صاحب مٹوبھائیکے کا افتتاح
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) تاریخی گوردوارہ سری کھرا صاحب مٹوبھائیکے کی تزئین و آرائش اور بحالی کے بعد افتتاح کر دیا گیا ،
سکھ مذہب کے بانی سری گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جسکے دوران مٹوبھائیکے میں واقع تاریخی گوردوارہ دربار صاحب گرو گوبند سنگھ جی چھٹی بادشاہی المعروف گوردوارہ سری کھرا صاحب کو وزیراعلیٰ مریم نواز کے فلیگ شپ منصوبے کے تحت 7 کروڑ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کے بعد اصل حالت میں بحال کیا گیا۔ گوردوارہ کی ملکیتی اراضی بھی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروا کر انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ،صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے گوردوارہ کا افتتاح کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments