قائدآباد:ڈپٹی کمشنر خوشاب کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور صفائی انتظامات کا جائزہ

قائدآباد:ڈپٹی کمشنر خوشاب  کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور  صفائی انتظامات کا جائزہ

قائدآباد (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زریاب ساجد، ایم ڈی واسا خوشاب محمد ندیم، اسسٹنٹ کمشنر رمشہ عبدالرحمن اور چیف آفیسر محمد ناصر کے ہمراہ قائدآباد کا دورہ کیا۔

اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا، میانوالی ون وے لنک روڈ کے زیر تعمیر حصے میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کا معیار چیک کیا اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام میں معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جناح پارک کی تزئین و آرائش، کچہ بازار کو پنک بازار میں تبدیل کرنے کے منصوبے اور گنجیال میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...