ویگنزبحال کرکے ریلوے آپریشن فعال بنایاجائے :حنیف عباسی
وزیرریلوے کی زیرصدارت اجلاس، مال برداری نظام مزید مؤثر بنانے کاجائزہ
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت ڈی ایس آفس راولپنڈی میں ریلوے کے آپریشنل امور، فریٹ آپریشنز اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ریلوے کے مختلف شعبوں کی کارکردگی، مال برداری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور دستیاب وسائل کے بہتر استعمال سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کو ہائی کیپسٹی سٹاک ویگنز کی بحالی اور فریٹ آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ویگنز کی مرحلہ وار مرمت مکمل کرکے فروری 2027 کے وسط تک انہیں فریٹ آپریشنز میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ ہائی کیپسٹی ویگنز کی بحالی کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ مال برداری کی استعداد میں اضافہ، ویگنز کی کمی کا خاتمہ اور فریٹ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ویگنز کی دستیابی بڑھنے سے ریلوے کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئے گی، مال برداری کے حجم میں اضافہ ہوگا اور ادارے کی آمدن میں نمایاں بہتری ممکن ہو سکے گی۔محمد حنیف عباسی نے ریلوے آپریشنز کو مزید فعال بنانے ، دستیاب وسائل کے بہترین استعمال اور تمام شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments