قصور:30 سالہ خاتون کا مبینہ اغوا
قصور(نمائندہ دنیا) قصور سے 30 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ پاکیزہ کالونی کے رہائشی ساجد ریاض نے پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی کہ اس کی 30سالہ بیوی (س)کو گھر سے نامعلوم ملزم مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے شوہر کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments