پاکستان مزید کسی سیاسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا:رانامشہود
نواز شریف کو3مرتبہ اقتدار سے نہ ہٹایا جاتا تو آج ملک آزمائشوں سے نہ گزرتا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ایران امریکا جنگ میں دنیاکوبڑی تباہی سے بچایا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے سال 2027کو ملکی ترقی، خوشحالی اور معاشی استحکام کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب مزید کسی سیاسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو تین مرتبہ اقتدار سے نہ ہٹایا جاتا تو آج پاکستان جن معاشی اور سیاسی آزمائشوں سے گزر رہا ہے ان سے کبھی نہ گزرتا۔ ہفتے کو پارٹی رہنما ئوں اور کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بروقت پالیسیوں اور مصالحانہ کردار نے ایران امریکا جنگ کے دوران دنیا کو تیسری جنگِ عظیم اور بڑی تباہی سے بچایا، جبکہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر اور اقوام متحدہ میں کشمیر، فلسطین اور امت مسلمہ کا مقدمہ لڑ کر عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا گیا، جس کے نتیجے میں چین، سعودی عرب اور ترکیہ کے بعد اب روس بھی پاکستان کا معاشی پارٹنر بننے جا رہا ہے ۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ 2016 میں نواز شریف نے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کیا اور پاکستان دنیا کی 30 بڑی معیشتوں کی صف میں شامل ہونے جا رہا تھا، لیکن سازش کے ذریعے ملک کا راستہ کھوٹا کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments