صفائی منصوبہ،ستھرا پنجاب ایجنسی کو 2ہفتے کی ڈیڈ لائن
صفائی منصوبہ،ستھرا پنجاب ایجنسی کو 2ہفتے کی ڈیڈ لائننجی املاک کے اطراف میں صفائی یقینی بنانیکی ہدایت، پارکس کو ترجیح دی جائے ، کمشنر
ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنرز، ایم ڈیز ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنایا جائے ۔ سڑکوں کے اطراف، گرین بیلٹس، خالی پلاٹس اور نجی املاک کے اطراف بھی صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں اور دورہ کرنے والے افراد کو صاف ستھرا ماحول نظر آئے ۔انہوں نے کہا کہ صفائی صرف ڈیش بورڈ کی رینکنگ تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ زمینی سطح پر بھی واضح نظر آنی چاہیے ۔ شہری علاقوں میں دن کے اوقات میں پھینکے جانے والے کوڑے کو فوری اٹھانے کا مؤثر نظام بنایا جائے تاکہ کچرا سڑکوں اور عوامی مقامات پر گھنٹوں پڑا نہ رہے ۔کمشنر نے تمام اضلاع میں خصوصی اینٹی لٹرنگ سکواڈ فعال کرنے ، کمرشل مارکیٹس میں تاجروں کی انجمنوں کے تعاون سے ڈسٹ بنز کی تنصیب اور کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments