خاتون سمیت 4افراد نے لڑکی اغوا کرلی ،مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر )سٹی جلالپور پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
پولیس کو بشریٰ بی بی نے بتایا کہ سودا سلف لینے گئی واپس آئی تو بیٹی گھر موجود نہ تھی پتاجوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments