ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر

 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر

ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیر صدارت اجلاس میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد تیز کرنے اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری تمام ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ کام میں رکاوٹ بننے والے ٹھیکیداروں کے مسائل فوری حل کیے جائیں تاکہ منصوبوں پر کام تعطل کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور منظور شدہ میٹریل کے استعمال سمیت تمام تکنیکی معیارات کی پابندی یقینی بنائی جائے ۔ سڑکوں کی پائیداری کے لیے تعمیراتی میٹریل کی باقاعدہ کوالٹی ٹیسٹنگ بھی کرائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...