آئی جی سہیل چودھری کی مرحوم ایس آئی کے اہلخانہ سے ملاقات،تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے گزشتہ روز مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔۔
، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی،کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا کہ مرحوم سب انسپکٹر عمران منیر ایک ایماندار، فرض شناس اور ذمہ دار پولیس افسر تھے ، ان کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments