کوٹ ادو ، لوڈر رکشہ الٹنے سے 40سالہ ڈرائیور جاں بحق
کوٹ ادو ، لوڈر رکشہ الٹنے سے 40سالہ ڈرائیور جاں بحقٹائر پھٹنے سے حادثہ ،ہسپتال منتقل کیا گیا،ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) سنانواں روڈ پر شیخو شوگر مل کے قریب گڑ سے لدھا لوڈر رکشہ ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گیا، حادثے میں 40سالہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشہ گڑ کے گٹو کوٹ ادو منڈی لے جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے دوران ٹائر پھٹنے سے سڑک پر الٹ گیا۔ حادثے میں موضع لوٹھان والا ضلع ملتان کا رہائشی ڈرائیور عاصف نواز شدید زخمی اور بے ہوش ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ سی پی آر بھی کیا۔ بعدازاں اسے رورل ہیلتھ سنٹر سنانواں منتقل کیا گیا، جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے بڑھتے ہوئے حادثات کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments