طالبہ سے جھاڑو لگوانے پر سکول ہیڈ اور چوکیدار معطل

 طالبہ سے جھاڑو لگوانے پر سکول ہیڈ اور چوکیدار معطل

ویڈیو وائرل ہونے پر سی ای او ایجوکیشن کا چک 109 ر۔ب کا دورہ تفریحی وقفے کے دوران طلبہ کی نگرانی پر مامور دو اساتذہ کو شوکاز نوٹس

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 109 ر۔ب، تحصیل جڑانوالہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد نے سکول کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔وائرل ویڈیو میں ایک طالبہ کو سکول کے احاطے سے باہر جھاڑو لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سکول ہیڈ اور متعلقہ چوکیدار کو معطل کردیا گیا، جبکہ تفریحی وقفے کے دوران طلبہ کی نگرانی پر مامور دو اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی نے بھی کام شروع کردیا ہے ۔ کمیٹی متعلقہ ریکارڈ، شواہد اور ذمہ داران کے بیانات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واضح کیا کہ طلبہ کی عزت نفس، تحفظ اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم میں فرائض سے غفلت، غیر ذمہ داری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...