لٹریری فیسٹیول کا ایک سیشن باغ جناح کے ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ میں کرنے کا اعلان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کا ایک سیشن یا مشاعرہ باغ جناح میں قائم پاکستان کے پہلے ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ میں منتقل کیے گئے درختوں کے سائے تلے منعقد کیا جائے گا، تاکہ ادب، ثقافت اور ماحول دوستی کو ایک ساتھ اجاگر کیا جاسکے۔
انہوں نے یہ اعلان فیصل آباد لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے لیے شہر آئے ہوئے نامور شعراء اور ادباء کے ہمراہ باغ جناح میں قائم ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر کی دعوت پر ڈاکٹر کشور ناہید، ڈاکٹر اصغر ندیم سید، عباس تابش، انجم سلیمی اور عدنان بیگ نے آرچرڈ کا دورہ کیا اور وہاں پودے بھی لگائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments