ٹی ایچ کیو ہسپتال بھاگٹانوالہ کے گیٹ سے سائن بورڈ غائب
ٹی ایچ کیو ہسپتال بھاگٹانوالہ کے گیٹ سے سائن بورڈ غائب مریضوں ان کے لواحقین اور دور دراز سے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ کے مرکزی گیٹ پر نصب سائن بورڈ عرصہ دراز سے غائب ہونے کے باعث ہسپتال کی شناخت کا مسئلہ پیدا ہو گیا، جبکہ انتظامیہ تاحال اس بنیادی مسئلے کو حل کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔مرکزی دروازے پر ہسپتال کے نام اور شناختی بورڈ کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں، ان کے لواحقین اور دور دراز سے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر سائن بورڈ کا نہ ہونا انتظامی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ عرصہ دراز گزرنے کے باوجود نہ تو نیا بورڈ نصب کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مؤثر اقدام اٹھایا گیا۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال انتظامیہ اس اہم مسئلے سے لاتعلق ہے ، جبکہ عوام کو معمولی نوعیت کے مسئلے کے حل کے لیے بھی پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے ۔ علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سمیت ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بھاگٹانوالہ کے مرکزی گیٹ پر فوری طور پر نمایاں سائن بورڈ نصب کروایا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں سے جواب طلبی کی جائے تاکہ ہسپتال کی شناخت بحال اور شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments