ڈپٹی کمشنر میانوالی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں طبی سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں طبی سہولیات کا جائزہنالے کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام تیز کرکے فوری مکمل کیا جائے :ایم ڈی واسا کو ہدایت

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں، صحت کی سہولیات، گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جہاز چوک کا معائنہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چوک کے اطراف ٹف ٹائلز کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تلہ گنگ روڈ پر گرین بیلٹس اور محکمہ واسا کی جانب سے نالے کی ڈی سلٹنگ کے کام کا بھی معائنہ کیا اور ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ نالے کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا کام تیز کرکے فوری مکمل کیا جائے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلاک کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور طبی سہولیات، ایمرجنسی آلات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو تمام بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...