دہائیوں سے التوا کا شکار کلاسکے بائی پاس روڈ کی تعمیر شروع

دہائیوں سے التوا کا شکار کلاسکے بائی پاس روڈ کی تعمیر شروع

ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:ڈپٹی کمشنر ، کام کا جائزہ لیا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)دہائیوں سے التوا کا شکار کلاسکے بائی پاس روڈ کی ازسرِنو تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نے کلاسکے بائی پاس روڈ کا دورہ کیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر نو کا کام مقررہ معیار کے مطابق تیزی سے مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تعمیراتی کام کی باقاعدہ نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...