شاہ نکڈر پولیس کی کارروائی 30 لٹر شراب برآمد، ملزم گرفتار
سلانوالی (نمائندہ دنیا) تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 165 شمالی تحصیل سلانوالی کے رہائشی محمد امتیاز ولد شیر خان کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments