علی پور چٹھہ:قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیر شروع
افتتاحی تقریب میں بلال فاروق تارڑ‘عدنان چٹھہ ‘ڈپٹی کمشنر ، شہریوں کی شرکت
علی پور چٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پور چٹھہ میں قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کے نئے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ، ایم این اے بلال فاروق تارڑ ،معززین علاقہ اور شہریوں نے شرکت کی ، اس موقع پر مخیر حضرات نے سکول کی تعمیر اور تعلیمی منصوبے کی تکمیل کیلئے عطیات اور بھرپور تعاون کے اعلانات بھی کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خطاب میں کہا کہ علی پور چٹھہ ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو آسان بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ،علی پور چٹھہ کو جدید اور ماڈرن سٹی بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس سکیورٹی کے مؤثر انتظامات موجود ہیں جبکہ عوام کے تحفظ کیلئے سی سی ڈی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا،پنجاب میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments