کھیلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کو سپورٹس کٹس فراہم
پاکستان انٹر بورڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ بورڈ کی ٹیمیں لاہور روانہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ نے 25سال بعد کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کو مکمل سپورٹس کٹس اور کھیلوں کا سامان فراہم کر دیا۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیرِ ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی ہدایت کی روشنی میں کھلاڑیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سپورٹس کٹس تقسیم کی گئیں۔ کٹس میں سپورٹس بیگ، ٹریک سوٹ، ٹریول شرٹس، پانی کی بوتلیں، جرابیں اور تو لئے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان انٹر بورڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کی باڈی بلڈنگ، جمناسٹک اور بوائز باسکٹ بال کی ٹیمیں لاہور روانہ ہو گئی ہیں۔ڈائریکٹر سپورٹس عمر ریاض کا کہنا تھا کہ چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر کے عزم کے تحت طلبہ کو کھیلوں کے میدان میں بہتر سہولیات فراہم کرنے ، باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments