رمضان کے بعد بھی عبادات کا جذبہ زندہ رکھنا ہو گا،علامہ عبد الحق قادری

رمضان کے بعد بھی عبادات کا جذبہ زندہ رکھنا ہو گا،علامہ عبد الحق قادری

جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سیّد شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ صرف رمضان میں ہی نہیں اس کے بعد بھی عبادات اور اطاعت الٰہی کا جذبہ زندہ رکھنا ہو گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابن آدم مسجد گلشن معمار میں عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ غریبو ں اور کمزوروں کیلئے دنیا کے حکمرانوں کے دروازے بند ہوجاتے ہیں لیکن رب العالمین کا باب رحمت کبھی بند نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیماتِ اسلام کی حقیقی روح سے دور ہوکر آج مسلم امہ مسا ئل و مشکلات میں مبتلا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں