ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق

شہر قائد میں ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ایمبولینس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج 18سالہ عدنان دم توڑ گیا جبکہ اس کے دوست 18سالہ وقاص شکیل کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ موقع سے ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں