سکھر میں لوٹ مار کی وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے سے محروم

سکھر میں لوٹ مار کی وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے سے محروم

ڈگری میں ڈکیتی ، تشدد کے واقعات کیخلاف تعلقہ بار ایسوسی ایشن کا احتجاج

سکھر، ڈگری(نمائندگان دنیا) سکھر میں لوٹ مار کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں تھانہ بی سیکشن کی حدود اسٹیشن روڈ منور مسجد کے قریب ریلوے کوار ٹر سے نامعلوم چور فراز خان کے گھر سے ڈھائی لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگئے ، علاقہ مکینوں کے مطابق فراز خان علاقے میں ایزی پیسہ کی دکان چلاتا ہے ، متاثرہ شخص نے ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لیکر مسروقہ رقم بر آمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تھانہ اے سیکشن کی حدود بیراج کالونی سے فرحت اﷲ کی الیکٹرک کی ہول سیل کی دکان سے چار نامعلوم مسلح افراد دکاندار اور ملازمین کو یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپے رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔ شاہی بازار میں واقع یوسف سینٹر میں نامعلوم چور 8 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے اڑے ، تاجروں نے وارداتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیاہے۔ ڈگری سے نمائندے کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کی کال پرضلع میرپورخاص میں ڈکیتی اور تشدد کے واقعات کے خلاف تعلقہ بار ایسوسی ایشن ڈگری نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا اور ہڑتال کی ، وسیم ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وکلاء پر تشدد، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں تشویشناک ہیں، پولیس امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، انہوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں