سندھ حکومت بلدیاتی مسائل حل کرنے میں ناکام، ایم کیو ایم

سندھ حکومت بلدیاتی مسائل حل کرنے میں ناکام، ایم کیو ایم

بارش کے بعدسیوریج کاپانی سڑکوں پرپھیلا ہوا ہے ،فراہمی آب کی لائنیں بھی متاثر،عوام کوریلیف فراہمی کیلئے چیف جسٹس، وزیراعظم احکامات صادرکریں،ترجمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے تر جمان نے بارش کے بعد کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی متعصب حکو مت اور بلد یہ عظمیٰ کراچی جسے ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے؟ بارش کے پانی کی نکا سی کا مسئلہ ہو یا صفا ئی ستھر ائی کا اس میں بلد یہ عظمیٰ کر اچی اور حکومت سندھ مکمل طو ر پر ناکام نظر آتی ہے، جا بجا سیوریج کا پانی سڑکو ں پر پھیلا ہو ا ہے اور فر اہمی آب کی لائنیں بھی بری طر ح متا ثر ہیں۔ موجودہ بلد یا تی نظام کو ایک سال سے زائد کا عر صہ گزر گیا ہے، اختیارات اور وسائل کے باوجود ان کی ناکامی سب کے سامنے ہے، عوام بلدیاتی مسائل سے بیزار نظر آتے ہیں، حکو مت سندھ بلدیاتی انتخابات کرانے نہ ہی کر اچی کے عوام کو ریلیف فر ا ہم کر نے کو تیار ہے، سندھ حکو مت کو کراچی ڈھائی سو ارب روپے ماہانہ ٹیکس ادا کر تا ہے ، جبکہ شہری ہر قسم کی سہولتوں سے محروم ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ اور وزیر اعظم سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ اس نا اہلی کا نو ٹس لیا جا ئے اور کر اچی کے شہریوں کو ریلیف فر اہم کر نے کے لئے ضروری احکاما ت صادر کئے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں