شاہپورچاکرمیں عدالت سے واپسی پر تین بچوں کا اغوا

شاہپورچاکرمیں عدالت سے واپسی پر تین بچوں کا اغوا

ٹنڈوآدم میں چورگھر کا،محراب پور میں الیکٹرانکس کی دکان کا صفایا کرگئے

شاہپورچاکر ،اندرون سندھ(نمائندگان دنیا) گوٹھ مراد چن کے منیر احمد چن نے والدین کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے بتایا کہ اس کی سابقہ بیوی نے بچوں کی حوالگی اور جہیز کی واپسی کیلئے مقدمے دائر کررکھے تھے جن میں سے جہیز کا مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے پرچچا سمیت دیگر ملزمان نے میرے والدین کو لاٹھیوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور میرے بیٹے گیارہ سالہ منور علی،دس سالہ مرید علی اوربارہ سالہ بیٹی سونیا کو عدالت سے واپسی پر زبردستی ساتھ لے گئے ۔پولیس بھی اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں کررہی، اس نے ایس ایس پی سانگھڑ سے بچوں کی واپسی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ٹنڈو آدم سے نمائندے کے مطابق محمدی چوک کے قریب مندر والی گلی میں نامعلوم چور نصیر قریشی کے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کی غیر موجودگی میں آٹھ تولے سونا ، تین لاکھ پچاس ہزارروپے و دیگر قیمتی سامان چور ی کر کے فرار ہو گئے ۔ چوری کیے گئے سامان کی مالیت بارہ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ محراب پور میں لانگرجی نہر پل کے پاس نامعلوم چور ناصر الیکٹرانکس کی دکان کے تالے توڑ کی بیٹری اور دوسرا قیمتی سامان چرا کر فرار ہوگئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں