درخت کاٹنے پر مقدمہ درج، دو افراد گرفتار

درخت کاٹنے پر مقدمہ  درج، دو افراد گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درخت کاٹنے پر مقدمہ درج، دو افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام سجاد اللہ اور فاروق ہیں، ملزمان نے بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد کی گرین بیلٹ پر تین درخت کاٹ دئیے تھے، واقعہ جمعہ کوپیش آیا تھا، اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر پارک نارتھ ناظم آباد موقع پر پہنچے۔ انہوں نے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ ملزمان پک اپ میں لکڑیاں لاد کر لے جا رہے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں