ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی والدہ انتقال کرگئیں، سوئم آج ہوگا

ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی والدہ انتقال کرگئیں، سوئم آج ہوگا

جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی والدہ منگل کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ان کی نماز جنازہ جامع مسجد قصاباں صدر میں ادا کی گئی اور انہیں طارق روڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے سوئم جمعرات کو (آج) بعد نماز عصر تا مغرب مسجد قصاباں صدر میں ہوگا۔ خواتین کے لیے سوئم کا انتظام ان کی رہائش گاہ رائل ریزیڈنسی کینٹ میں کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر اور دیگر نے ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں