موٹو پتلو گینگ کے 5کارندوں کاجسمانی ریمانڈ

موٹو پتلو گینگ کے 5کارندوں کاجسمانی ریمانڈ

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں متعدد وارداتوں میں ملوث موٹو پتلو گینگ کے 5 کارندوں کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفتیشی افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اظہر، سدھیر، غلام حسین، حماد، انور پٹھان شامل ہیں۔ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے، لہٰذا ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پانچوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان کے مطابق ملزمان نے 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں