جناح اسپتال : شعبہ امراض سینہ کے مسائل حل کرنے کیلئے 15دن کی مہلت

جناح اسپتال : شعبہ امراض سینہ کے مسائل حل کرنے کیلئے 15دن کی مہلت

جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے کہا ہے کہ شعبہ امراض سینہ کے مسائل کو مکمل طور پر حل کرنے کے لئے شعبہ کی سربراہ ڈاکٹرنوشین کو 15 دنوں کا وقت دیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اگر ان سے مسائل حل نہ ہو سکے توا ن کی جگہ کی کسی پروفیسر کو تعینات کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو آگاہ کر دیا ہے کہ جو کام نہیں کر سکتا وہ دوسرے شعبے میں تبادلہ کیلئے تیار رہے ۔ پروفیسر شاہد رسول نے بتایا کہ وارڈ کے مانیٹر، آکسیجن لائنوں اور چولہے کو ٹھیک کر دیا ہے، بستروں پر چادروں کے لئے وارڈ ماسٹر کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ نئی چادریں بستروں پر ڈالی جائیں، بلیوں کے خاتمے اور صفائی کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹس کی نگرانی کے لئے افسر تعینات کر دیا ہے جو روزانہ مختلف اوقات میں وارڈ کا دورہ کرے گا اور ڈاکٹروں کی رپورٹ انتظامیہ کو دے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں