پختونخوا کے سیکریٹری کا جامعہ کراچی کا دورہ

پختونخوا کے سیکریٹری  کا جامعہ کراچی کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکریٹری ڈاکٹرامبر علی خاں نے جمعرات کو پاکستان کے معروف تحقیقی ادارے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور ادارے کے انفرااسٹرکچر ، یہاں کی سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی۔

 وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن نے صوبائی سیکریٹری کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر امبر علی خاں نے پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن اوردیگر آفیشلز کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں