خصوصی گرانٹ کی غیر منصفانہ تقسیم ناقابل برداشت،آصف میمن

خصوصی گرانٹ کی غیر منصفانہ تقسیم ناقابل برداشت،آصف میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کے افسران وملازمین کو بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت جاری کی کہ خصوصی گرانٹ میرٹ کی بنیاد پر ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے استعمال کی جائے، خصوصی گرانٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب افسران کے خلاف مروجہ قانون کے تحت سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں پانچ رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

جس کا مقصد خصوصی گرانٹ کا صحیح اور قانونی طریقے سے استعمال یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر لینڈ کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ ادارے کے ذرائع آمدن میں اضافے کے لئے الاٹیز سے سابقہ آکشن کی دوسری و تیسری قسط کی وصولی یقینی بنائی جائے۔ ڈائریکٹر لینڈ نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الاٹیز کے بڈ کنفرمیشن لیٹر موجودہ پتے پر ارسال کردیئے گئے ہیں، نادہندگان کے بڈ کنفرمیشن مقررہ وقت گزرنے کے بعد لیٹر کینسل اور جمع شدہ رقم ضبط کرلی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں