چینی قونصل جنرل لی بی جیان کا ایس ایس یوہیڈکوارٹرز کا دورہ

چینی قونصل جنرل لی بی جیان  کا ایس ایس یوہیڈکوارٹرز کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چینی قونصل جنرل لی بی جیان نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور یونٹ کے پیشہ ورانہ معیارکو سراہا۔

 قونصل جنرل کو کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں اور اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کے بارے میں بریفنگ دی۔ لی بی جیان نے پولیس کمانڈوز کی پیش رفت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے مہمان کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں