سلیمان لاشاری قتل کیس ،وکیل کو حتمی دلائل کیلئے آخری مہلت

سلیمان لاشاری قتل کیس ،وکیل  کو حتمی دلائل کیلئے آخری مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس میں مدعی کے وکیل کو حتمی دلائل کے لئے آخری مہلت دیدی۔ وکیل مدعی مقدمہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔

 عدالت نے مدعی کے وکیل کو حتمی دلائل کے لئے آخری مہلت دیدی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے آئندہ سماعت پر بھی مدعی کے وکیل پیش نہ ہوئے تو عدالتی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔ سلیمان لاشاری کو 2014 میں قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ کراچی کے تھانے درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں