امریکی قونصل جنرل مارک اسٹروکا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

امریکی قونصل جنرل مارک اسٹروکا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور یونٹ میں پیشہ ورانہ معیارکو سراہا۔

قونصل جنرل کو ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسزڈویژن مقصوداحمد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں اور ایس ایس یو میں دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کی جانب سے پیدا کی گئی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملک کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کے قیام کے لیے اپنائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

مارک اسٹرو نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پولیس کمانڈوز کی پیش رفت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے کراچی میں کامیاب بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد کو سراہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں