سموسے ، پکوڑے اور جلیبی کی سرکاری قیمتیں مقرر

سموسے ، پکوڑے اور جلیبی کی سرکاری قیمتیں مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں سموسے ، پکوڑے اور جلیبی کی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس میں سموسے ، پکوڑے اور جلیبی کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

 اے کیٹیگری فی سموسہ (قیمہ 35 گرام) کی قیمت 22 روپے، بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کردی گئی۔ اے کیٹیگری سموسہ (آلو 60 گرام22) روپے اور بی کیٹیگری 18 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اے کیٹیگری مکس پکوڑے 360 روپے فی کلو گرام اور بی کیٹیگری 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔کھجلہ اور پھینی 500 روپے فی کلو گرام فروخت کیے جائیں گے ، جلیبی اے کیٹیگری 320 روپے اور بی کیٹیگری 280 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔

کمشنر کراچی نے ہول سیل ایسوسی ایشن اور ریٹیلرز کی مشاورت سے دال اور چاول کے نرخ بھی مقرر کر دیے ۔ دال اور چاول پر ریٹیلر کا منافع 5 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کمشنر کراچی نے فوڈ سینٹرز کے نمائندوں، نان بائی ایسوسی ایشن اور صارفین کی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی مشاورت کی جس کے بعد 180 گرام تندوری نان کی قیمت 15 روپے مقرر، 120 گرام تندوری نان کی قیمت 12 روپے، افغانی تندوری نان 10 روپے مقرر جبکہ 90 گرام چپاتی کی قیمت 8 روپے مقرر کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں