بلدیہ ٹائون میں موٹرسائیکل پھسلنے سے سوار جاں بحق

بلدیہ ٹائون میں موٹرسائیکل  پھسلنے سے سوار جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار پھسلنے کے باعث گر گیا اور سرپر چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحو یل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچایا ،جہاں متوفی کی شناخت 67سالہ محمد انور ولد داؤد کے نام سے کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں