مہران ٹاؤن سے خاتون کی لاش برآمد

مہران ٹاؤن سے خاتون کی لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی مہران ٹاؤن سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب خاتون کی لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 30سالہ خاتون کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح بعد ازاں کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی فوری شناخت نہیں ہوسکی جبکہ وہ طبعی موت فوت ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کا ذہنی توازن خراب تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں