پروفیسر اعجاز فاروقی پینل کا کلین سوئپ

پروفیسر اعجاز فاروقی پینل کا کلین سوئپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ممتاز فارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیرئینز (انٹرنیشنل) کے انتخابات 2023 پی ای سی ایچ ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج میں منعقد ہوئے۔

انتخابات میں ’’پروفیسر اعجاز فاروقی پینل‘‘ نے ایک بار پھر تمام عہدیداران اور منیجنگ کمیٹی کے ارکان کی تمام سیٹوں پر کامیابی سمیٹتے ہوئے کلین سوئپ کیا۔ چیف الیکشن کمشنر سید جاوید افتخار اور ڈپٹی الیکشن کمشنر پروفیسر محمد علی نے نتائج کا اعلان کیا۔ ان نتائج کے مطابق پروفیسر اعجاز فاروقی پھر صدر منتخب ہو گئے۔ نائب صدور کی نشست پر فارینہ عادل، پروفیسر شاہد محمد دین، ڈاکٹر صوفیہ خلیق علوی اور پروفیسر رضوان حیدر نے کامیابی حاصل کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں