نیک بننے کیلئے سنجیدہ ہونا ضروری ہے، الیاس قادری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر اہلسنّت علامہ محمد الیاس قادری نے فیضان مدینہ کراچی میں رجب المرجب کے سلسلے میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں گناہ سے بچنے کے فوائد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔
کہ بندہ اللہ کے خوف سے گناہ چھوڑ دے تو بہت فائدہ ہوگا، لوگ بندوں کے خوف سے گناہ چھوڑتے ہیں، کوئی دیکھ رہا ہو تو اس کے سامنے سنبھل جاتے ہیں، کوئی دیکھ رہا ہو، اس کی توجہ ہو یا نہ ہوڈرتے ہیں، مگر یہ بات یقینی ہے کہ اللہ پاک ہمیں ہر حال میں دیکھ رہا ہے، افسوس پھر بھی ہم گناہ سے نہیں بچتے۔ امیر اہلسنّت نے مزید کہا کہ نیک بننے کیلئے سنجیدہ ہونا ضروری ہے،گناہ چھوڑنے کے معاملے پر اگر بندہ سنجیدہ ہوجائے تو وہ گناہوں سے بچ سکتا ہے۔