جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے حوالے سے جلوس کا ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آج 4 بجے سہ پہر جلوس غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو محفل شاہ خراسان پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کا روٹ غفور چیمبر ، عبداللہ ہارون روڈ، شارع عراق، زیب النسا اسٹریٹ، آغا خان روڈ، ایم اے جناح روڈ، فادر جیمنس روڈ تا شاہ خراسان ہو گا۔ شہری نیو ایم اے جناح روڈ (صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی)، نشتر روڈ (گارڈن باغیچہ سے لسبیلہ) اور بہادر یار جنگ روڈ (گرو مندر سے سولجر بازار 1 نمبر سگنل سے انکل سریا) کے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
سے اہم مضامین پڑھیئے