گورنمنٹ اسکول میں لگے نیم کے درخت کاٹنے پر ہیڈماسٹرمعطل

گورنمنٹ اسکول میں لگے نیم  کے درخت کاٹنے پر ہیڈماسٹرمعطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں قائم گورنمنٹ بوائز سیکنڈری ایگرو ٹیکنیکل اسکول کے احاطے میں نیم کے درجنوں درخت کاٹنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول فرناز ریاض نے سخت نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔

اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر محمد مزمل کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر اسکول نے بتایا کہ ٹاؤن ایجوکیشن افسر کی رپورٹ کے مطابق ہیڈ ماسٹر سے پڑوسیوں نے درخت کاٹنے کی درخواست کی تھی، لہٰذا درخت کاٹ دیے گئے ۔ حکام کی اجازت کے بغیر درخت کاٹنے پر ہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں